اہم خبریںپاکستان

افغانستان سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ریکارڈ

افغانستان سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ریکارڈ۔

فروری میں سالانہ بنیادوں پرافغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں46.6 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں41فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق رواں برس فروری کے دوران افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ  جبکہ درآمدات میں کمی  ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق  گزشتہ ماہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں46.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات میں 41 فیصد کی کمی  دیکھنے میں آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری2024 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کاحجم 10کروڑ 42 لاکھ ڈالرز  رہا، فروری 2023 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 7 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز  رہیں جبکہ درآمدات 3کروڑ 60لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔واضح رہے کہ  فروری 2023 میں افغانستان سے درآمدات کا یہی حجم 6 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You