اہم خبریںپنجاب

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے: عثمان بزدار کا اظہار اطمینان

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، پنجاب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، اپوزیشن نے کورونا، ڈینگی اور دیگر اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی، منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار، استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You