اہم خبریںسندھ

کراچی دھماکا، پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق

کراچی: کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ دھماکا نجی بینک میں ہوا جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی عمارت کے پلرز اکھڑ گئے، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے جاں بحق افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے اور کراچی میں فکس اٹ کے متحرک رہنما عالمگیر خان کے والد جاں بحق ہو گئے، ان کے دھماکے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق رکنصوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You