اہم خبریںپنجاب

اسپیکر، وزیراعظم اور صدر کے الیکشن کا حصہ نہیں ہونگے، فضل الرحمان کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

اسپیکر، وزیراعظم اور صدر کے الیکشن کا حصہ نہیں ہونگے، فضل الرحمان کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان۔

جے یو آئی اس پارلیمنٹ میں حصہ نہیں لے گی جس کا نتیجہ عوام کے ہاتھ میں نا ہو، ہم اس ایوان کو عوام کانمائندہ کم سمجھتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اسپیکر، وزیراعظم اور صدر کے الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی اور ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان سے پوچھا گیا کیا صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کیلئے آپ ووٹ دیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم ووٹ کا حق استعمال نہیں کریں گے، اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جے یو آئی وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں شریک نہیں ہو گی۔احتجاج کی تحریک کو آگے بڑھانے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا انتظار کریں، ان شاءاللہ عوام کی نمائندگی ہم کریں گے۔نواز شریف سے ملاقات سے متعلق سوال پر سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا ابھی نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی، رات کو وفد آیا تھا جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور آئی پی پی کے نمائندے شامل تھے، ان کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی،ان سے ہماری بے تکلفی تو ہے۔فضل الرحمان کا کہنا تھا جے یو آئی اس پارلیمنٹ میں حصہ نہیں لے گی جس کا نتیجہ عوام کے ہاتھ میں نا ہو، اس ایوان میں ہمیں کوئی حق نہیں کہ کسی کارروائی میں حصہ لیں، ہم اس ایوان کو عوام کانمائندہ کم سمجھتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You