پنجاب

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ماحولیاتی خطرات کے موضوع

ماحولیاتی خطرات پر اہم کانفرنس – 13 فروری 2026

آج بروز جمعہ 13 فروری 2026 کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ماحولیاتی خطرات کے موضوع پر ایک اہم کانفرنس منعقد ہوئی۔ مہمانِ خصوصی جناب مسعود احمد خان تھے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمبین ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، شدید گرمی، بے وقت بارشیں، سیلاب اور اسموگ دراصل درختوں کی بے دریغ کٹائی، صنعتی آلودگی اور پلاسٹک کے بے جا استعمال کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم:
▪ شجرکاری کو قومی مہم بنائیں
▪ آلودگی پھیلانے والے عوامل کو روکیں
▪ پلاسٹک کے استعمال میں واضح کمی لائیں
▪ صاف اور متبادل توانائی کو فروغ دیں
انہوں نے کہا کہ اگر آج عملی قدم نہ اٹھایا گیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ اب وقت ہے کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کریں۔
ماحول کا تحفظ — ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You