کفر جب میدان میں مسلمان کا مقابلہ نہیں کر پاتا تو پھر وہ ہماری بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی تدبیریں

کفر جب میدان میں مسلمان کا مقابلہ نہیں کر پاتا تو پھر وہ ہماری بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی تدبیریں کرتاہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
کفر مسلمانوں کو سودی معیشت کے اندر جکڑ رہا ہے،سوشل میڈیا کے زریعے فحاشی اور عریانی کو عام کر رہا ہے،ہمیں حرام پر لگا رہا ہے یہ سارے آج کے دور کے وہ حملے ہیں جن کے ذریعے اسلام دشمن عناصر اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہم میدان میں مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔اس لیے اس طرح کی تدبیریں کر رہے ہیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ جس کے پاس طاقت ہے وہ چاہتا ہے کہ ویسا ہو جیسا میں چاہتا ہوں۔اور کمزور مجبور ہے ان کی پیروی کرنے کے لیے۔انصاف کے نام پر قومیں حاکم بن گئی ہیں اور انصاف کے نام پر ہی قوموں کو محکوم بنایا جا رہا ہے۔جانوروں کے لیے انصاف کی بات کی جاتی ہے لیکن عورتوں اور بچوں پر جب ظلم ہوتا ہے وہاں انصاف کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں۔یہ ساری دنیا کے سامنے ہو رہا ہے لیکن کوئی بات نہیں کر رہا کیونکہ ظلم کرنے والا طاقتور ہے۔سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔مسلمان ممالک اور حکمران اس حالت کو پہنچ چکے ہیں کہ ان پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کا گلہ بھی نہیں کر سکتے۔ہم نے دینی اور دنیا وی اصول چھوڑ دئیے ہیں اور بے راہروی کا شکار ہو گئے آج بھی اگر دینی اصولوں کو اپنایا جائے ان پر عمل کیا جائے توہم دنیا میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اگر بحیثیت مجموعی ہم توبہ کریں اللہ سے مدد مانگیں تو ہم اس دنیا کو لیڈ کر سکتے ہیں۔اللہ کریم تمام جہانوں کے پالنہار ہیں جو بھی اس دنیا میں اللہ کی نعمتیں حاصل کر رہا ہے وہ اللہ کی صفت رحمانیت سے حاصل کر رہا ہے جو اس کو نہیں مان رہا اس کو بھی سب مل رہا ہے۔ہم تو اس کے ماننے والے ہیں ہم اگر اپنا قبلہ درست کر لیں تو اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطافرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔


