اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں مشاورتی کونسل اجلاس کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد میں مشاورتی کونسل اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی، تاج سلطان اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد میں عوام پاکستان پارٹی کی طرف سے مشاورتی کونسل کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی، عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا و سابق گورنر مہتاب خان عباسی ،چیف آرگنائزنگ کمیٹی خیبرپختونخوا کرنل(ر) تاج سلطان ، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افضال اور دیگر نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کا مقصد پاکستان کو مضبوط ملک بنانا ہے اور کرپٹ نظام کا خاتمہ ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے جو وقت کی اشد ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You