اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پراجیکٹ کو سمارٹ سیف سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ورکنگ گروپ کے چیئرمین، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سیکرٹری ہوں گے۔

ورکنگ گروپ میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا، لاہور سیف سٹی کی جانب سے بھی ایک نمائندہ شامل کیا جائے گا۔

سیف سٹی کی اَپ گریڈیشن کے حوالے سے پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، وزارت داخلہ نے ورکنگ گروپ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You