اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، صوابی، مالاکنڈ، بٹگرام، مردان، سوات، نوشہرہ، لنڈی کوتل، ہنگو، ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ چترال، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے درودیوار لرز اٹھے۔

لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان ہے جبکہ گہرائی 220 کلو میٹر تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You