اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے این اے 48 اسلام آباد سے لیگی امیدوار راجہ خرم نواز کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے لئے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل علی بخاری نے کہا کہ اب جو لیگی امیدوار کی ترمیم شدہ درخواست آئی ہے اس میں جانبدار کی جگہ اعتماد کا نہ ہونا لکھا ہے، صرف لفظ تبدل کیا گیا ہے، گراؤنڈز سارے وہی ہیں جو ترمیم سے پچھلی درخواست میں تھے جبکہ ٹریبونل تبدیلی کے لیے مضبوط وجوہات ہونا ضروری ہیں، درخواست میں ترمیم نہیں ہو سکتی، ان کو نئی درخواست دائر کرنا چاہیے تھی۔

وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے کہ پولنگ سٹیشنز نمبر 1 سے 14 تک کے فارمز 45،46 اور 47 میں کوئی غلطی نہیں، پولنگ سٹیشن نمبر 15 کے بعد ٹیمپرنگ کا آغاز ہوا، شہید اسامہ سکول میں 1400 بیلٹ پیپر جاری ہوئے جبکہ ٹوٹل ووٹ 1800 کاسٹ ہوئے۔

ن لیگی ایم این اے راجہ خرم نواز کے وکیل نے جوابی دلائل دیئے کہ قانون درخواست میں ترمیم سے نہیں روکتا، یہ باتیں پہلے ہو چکی ہیں، کمیشن کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، ہمارا حق ہے قانون پر عمل ہو اور ہمیں انصاف ملے، ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کی گئیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے راجہ خرم نواز کی این اے 48 سے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You