اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوحہ جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوحہ جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد۔

ملزم کے سامان سے 2.152 کلو ہیروئن برآمد کی گئی اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔اے ایس ایف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے دوحہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر اسماعیل خان نے ہیروئن ٹرالی بیگ کی پیندے اور آہنی فریم میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے سامان سے 2.152 کلو ہیروئن برآمد کی گئی اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You