
جہلم : تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں شہری کے روڈ پر گھسیٹنے اور زخمی ہونے کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کا معاملہ،
شہری کو زبردستی گوجر خان سے گاڑی میں ڈالا گیا اور سوہاوہ کے علاقہ میں ملزمان نے روڈ پر پھینک دیا ، جسے ریسکیو کا عملہ برائے علاج معالجہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ لے آیا،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سوہاوہ معہ پولیس ٹیم ہسپتال پہنچے اور آئندہ بغرض قانونی کاروائی پولیس تھانہ گوجر خان ضلع راولپنڈی کو مطلع کیا،
تھانہ گوجر خان پولیس ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ پہنچ چکی ہے اور حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے ، واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجر خان ،ضلع راولپنڈی میں درج کیا جا رہا ہے




