اہم خبریںپاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیرشرعی و ناجائز قراردے دیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب نعیمی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ یا کسی سافٹ وئیر(وی پی این وغیرہ) کا استعمال،جس سے غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی مقصود ہوشرعاََ ممنوع اور ناجائز ہے۔

ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا ہے کہ شرعی لحاظ سے حکومت کے پاس اختیارہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کے خلاف نمٹے، حکومت کو چاہیے کہ وہ متنازعہ، گستاخانہ اور ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جائے، شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You