اسرائیلی خونریزی کے خاتمے کے لیے عالمی دنیا کردار ادا کرے: انجینئر ندیم ممتاز قریشی

اسرائیلی خونریزی کے خاتمے کے لیے عالمی دنیا کردار ادا کرے: انجینئر ندیم ممتاز قریشی
غزہ اور لبنان پر حملے عرب ممالک کے لیے سنگین خطرہ، او آئی سی فوری لائحہ عمل اختیار کرے: گفتگو
اسرائیل امریکی شہ پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے، دونوں ممالک کا گٹھ جوڑ ختم کرایا جائے: چیئرمین
امت مسلمہ کے اختلافات اسلام دشمن طاقتوں کے حوصلے بلند کر رہے ہیں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے اسرائیل کی جاری خونریزی اور بربریت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف غزہ پر بلکہ اب لبنان پر بھی حملے کر رہا ہے جو عرب ممالک کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اگر او آئی سی نے فوراً ایک متفقہ لائحہ عمل طے نہ کیا تو کوئی بھی اسلامی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین، لبنان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ یہ وقت ہے کہ مسلم امہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائے تاکہ اسلام دشمن طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ کے تعاون سے انسانیت سوز مظالم کا ارتکاب کر رہا ہے، کیونکہ باقی تمام عالمی برادری اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے خلاف ایک آواز ہو کر سامنے آئیں تاکہ ان کا غرور توڑا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے آپسی اختلافات اور تقسیم نے اسلام دشمن طاقتوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔ اگر پوری دنیا کے مسلمان متحد ہو کر آگے بڑھیں تو کوئی بھی عالمی طاقت ان کے سامنے کھڑی نہیں ہو سکتی۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ہزاروں افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ کئی عمارتیں اور بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
تاریخ: 28 ستمبر 2024



