
جہلم : شہریوں کی بنیادی سرکاری دستاویزات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے پروگرام مریم کی دستک آئندہ ماہ ضلع جہلم میں شروع ہو گا۔
جس میں سہولت کاروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ سہولت کار شہریوں سے ڈاکو منٹ لے کر سرکاری دفاتر سے متعلقہ دستاویز بنوا کر پہنچانے کا ذمہ دار ہو گا جس پر اس کو فی ڈاکومنٹ 950روپے ملیں گے سہولت کار کی بھرتی کیلئے ایف اے پاس، موٹر سائیکل لائسنس ہولڈر، موبائل رکھنے والے 18سال سے زائد عمر کے نوجوان اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ ملازمین بھی جز وقتی طور پر بطور سہولت کار رجسٹر ہو سکتے ہیں خواہشمند نوجوان دستک فیسلیٹیٹر ایپ سے رجسٹر ہو سکتے ہیں



