اہم خبریںپاکستان

اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، پی ٹی آئی کی رکنیت سے بھی مستعفی

اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، پی ٹی آئی کی رکنیت سے بھی مستعفی۔

پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیاست سے مکمل طور پر علیحدگی کا اعلان کر دیا.سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلےبھی کہہ چکا ہوں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔اسد عمر نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔یاد رہے کہ اسد عمر سے قبل فواد چوہدری اور صداقت عباسی سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You