اہم خبریںپاکستان

اسحاق ڈار کی بنگلادیش کی سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں، پاک بنگلا تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال۔

اسحاق ڈار کی بنگلادیش کی سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں، پاک بنگلا تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال۔

اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کی کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدمی کو سراہا۔ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے وفود سے ملاقات کی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی ہائی کمیشن میں وفود سے ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیراعظم سے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پارٹی کے ممبرسیکرٹری اختر حسین نے کی۔اسحاق ڈار سے جماعتِ اسلامی بنگلادیش کے وفد نے بھی ملاقات کی جس کی قیادت عبداللہ محمد طاہر نے کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک بنگلا دیش تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کی کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدمی کو سراہا۔بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا وفد بھی اسحاق ڈارسے ملاقات کیلئے ہائی کمیشن پہنچ گیا جس کی قیادت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل مراز فخرالاسلام نے کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You