استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم اٹلی کے زیر اہتمام "معرکۂ حق اوورسیز پاکستانی کنونشن یورپ

استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم اٹلی کے زیر اہتمام "معرکۂ حق اوورسیز پاکستانی کنونشن یورپ” کی شاندار کامیابی کے بعد ایک پروقار عشائیے کا انعقاد
نائب صدر IPOF اٹلی محمد جمیل راٹھور جہلمی نے بھی عشائیہ میں شرکت کی

اٹلی(اسٹاف رپورٹ)استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم اٹلی کے زیر اہتمام منعقدہ "معرکۂ حق اوورسیز پاکستانی کنونشن یورپ” کی کامیابی کے جشن میں ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ عشائیہ اٹلی کی ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت اور صدر مسلم لیگ (ن) اٹلی چوہدری خالد محمود گوندل کی جانب سے ترتیب دیا گیا۔
تقریب میں بانی و صدر استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم (IPOF) شہزادہ عثمان طاہر، صدر IPOF اٹلی چوہدری افضال گجر، نائب صدر محمد جمیل راٹھور جہلمی اور فیضان بٹ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شہزادہ عثمان طاہر نے صدر IPOF اٹلی چوہدری افضال گجر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے دیا گیا خصوصی تحفہ پیش کیا اور کنونشن کی کامیابی میں اُن کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے چوہدری خالد محمود گوندل کا بھی پرتپاک میزبانی اور بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چوہدری خالد محمود گوندل کے بھائی کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی



