حکومت ریپ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔سماہ ناز

حکومت ریپ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔سماہ ناز
بچے اور بچیوں اور خواتین کی زندگیاں برباد کرنے میں ملوث افراد کسی رعایت کی مستحق نہیں۔صدر پی پی پی گریٹر لندن
لندن(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کی صدر محترمہ سماہ ناز نے کہا کہ حکومت وقت ریپ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ بچے اور بچیوں اور خواتین کی زندگیاں برباد کرنے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے یہ وہ ناسور ہے جس کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ روز بروز ملک بھر میں ریپ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کی صدر محترمہ سماہ ناز نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بچوں اور بچیوں اور خواتین کا تحفظ حکومت وقت کی زمہ داری ہے لیکن حکومت وقت اپنی زمہ داری سے بے خبر ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تا کہ ملک بھر میں ریپ کے کیسز کا خاتمہ ہو سکے۔



