
اساتذہ کرام کی معطلی کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔صفدر خان باغی
تحریک انصاف نے کئی ہزاروں بے گناہ اساتذہ کو معطل کرکے بیروزگار کر دیا۔رہنما مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق سینئر رھنما صفدر خان باغی نے خیبر پختونخوا صوبائی حکومت نے صوبائی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے چھبیس ہزار پرائمری سکولز کے کم و بیش 1 لاکھ استاتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے پر معطل کرنے پر بھر پور الفاظ میں مزمت کرتا ہوں۔مسلم لیگ ق سینئر رھنما صفدر خان باغی نے کہا اساتذہ قوم کے معماروں کے روحانی والدین ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یاد رہے 4 اکتوبر کو وفاق پر چڑھائی کرنے والے کے پی کے اہلکاروں اور ریسکیو اہلکاروں کو رہائی کے بعد پشاور پہنچنے پر گنڈاپور نے ہار ڈالے اور 1 ماہ کی اضافی تنخواہ اور ترقیاں دی۔انہوں نے کہا آج وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے صرف ایک نوٹیفیکیشن سے صوبے کے ہزاروں سرکاری اساتذہ کو معطل کر دیا گیا جو کہ نہایت افسوسناک اور قابل مزمت ھے۔صفدر خان باغی نے کہا کہ معطل کیے گئے اساتذہ کا جرم ان سہولتوں کے مطالبے کے لیے احتجاج کرنا ہے جن کا اس سے پہلے صوبائی حکومت اور عمران خان کی وفاقی حکومت نے ان سے پکے وعدہ کر چکی تھی۔ صفدر خاں باغی نے کہا اساتذہ کو احتجاج پر معطل کرنے والی اسی نا اھل تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا وزیر اعلیٰ گنڈا پور چند ہفتے قبل صوبے کے سرکاری ملازمین کو وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے اسلام آباد ڈی چوک لے گیا۔ جن میں کچھ سرکاری ملازمین مسلح بھی تھے۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان بلوائیوں کو دھر لیا۔ بعد میں ضمانت پر رہا ہو کر جب وہ واپس گئے تو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور نے ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔ اور تو اور ان بلوائیوں کو ایک ایک درجہ ترقی اور دس دن کی اضافی تنخواہ اور اضافی چھٹیاں بھی دیں گئی ۔ مزکورہ انعامی رقم سرکاری خزانے سے بطور انعام دی گئی۔ یہ وہی خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ھے جس پارٹی کے چیرمین نے پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف نے کئی ہزاروں بے گناہ اساتذہ کو معطل کر کے بیروزگار کر دیا۔مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا کہ تحریک انصاف کے سینٹرز ، ایم این ایز ، ایم پی ایز اور سپورٹرز کے قول و فعل کا یہ تضاد اور پراپیگنڈے کے زور اور شور سے جرم اور ظلم کرتے ہوئے بھی معصوم اور مظلوم بن جانا تحریک انصاف کی سپیشلٹی اور وتیرا ہے۔



