اہم خبریںپاکستان

ارمی چیف کا سی ایم ایچ پنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں اورشہریوں کی خیریت دریافت کی۔

ارمی چیف کا سی ایم ایچ پنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں اورشہریوں کی خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمی فوجی جوانوں اورشہریوں کی خیریت دریافت کی۔ائی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور جوانوں کی غیرمعمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ارمی چیف نے مسلح افواج کی جانب سے زخمیوں کی مستقل دیکھ بھال، بحالی اورفلاح وبہبود کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہمارے شہریوں اورسپاہیوں کی بہادری اورقربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہرفرد کے ساتھ پُرعزم یکجہتی کیساتھ کھڑی ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران متحد اور پُرعزم ردعمل سامنےآیا، یہ ردعمل عوام کی ثابت قدم حمایت کے ساتھ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You