اہم خبریںپاکستان

احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق، روکنا نہیں چاہیے: عبدالغفور حیدری

جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے کسی کو روکنا نہیں چاہیے۔

جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی وفاقی حکومت کا کوئی حصہ نہیں بن رہی اور تحریک انصاف سے اتحاد کا فلحال کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن معاہدوں پر عمل نہیں کر رہی ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں، قوم کو بھی معلوم ہو کہ کن معاہدوں کےتحت اتحاد قائم ہوا۔

آخر میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولاناعبدالغفور کا مزید کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم میں ہماری بڑی کامیابی ہوئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You