اہم خبریںپاکستان

آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست اور مجھے فتح ہوئی۔احسن اقبال

آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست اور مجھے فتح ہوئی۔احسن اقبال

آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈیبیٹ کو اچھال کر خان کے نالائق حامیوں نے اپنے لیڈر کوایکسپوز کردیا۔وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

نارووال(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند ماہ قبل ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈیبیٹ کو اچھال کر خان کے نالائق حامیوں نے اپنے لیڈر کوایکسپوز کردیا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانی پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں ہے، تنقید کرنی ہوتومعیاری تنقید کریں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے، ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں۔نہوں نے مزید کہا آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You