اہم خبریںپاکستان

آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کااعلامیہ شرمناک حدتک افسوسناک ہے۔عرفان صدیقی

آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کااعلامیہ شرمناک حدتک افسوسناک ہے۔عرفان صدیقی

پاک فوج سے بعض رکھنے والے ٹولے کی آنکھ میں حیا بھی باقی نہیں رہی۔سینیٹر مسلم لیگ ن

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہےکہ آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلامیہ شرمناک حد تک افسوسناک ہے۔ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے میں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سر زمین کے تحفظ کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ پست سوچ کا اظہار ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اعلامیے میں صوبائی حکومت سے مشاورت کی نصیحت کی گئی، وہ صوبائی حکومت جو 13 برس سے پورے وسائل کے ساتھ دہشت گردوں کی پرورش کر رہی ہے، صوبے کو دہشت گردوں کا محفوظ قلعہ بنا کے رکھ دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج سے بغض رکھنے والے ٹولےکی آنکھ میں حیا بھی باقی نہیں رہی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You