آزادیٔ صحافت پر یقین رکھنے والے صحافی آزادی کو بھی سمجھتے ہیں وہ غیر جانبدار ہوکر حق

*آزادیٔ صحافت پر یقین رکھنے والے صحافی آزادی کو بھی سمجھتے ہیں وہ غیر جانبدار ہوکر حق و سچ گوئی کو اپناتے ہیں۔ کبھی بھی کسی کی جانبداری کیساتھ یا ذاتی خواہشات اور ضمیر کا سودا کرکے قطعی ہرگز ریاست اور ملک کیساتھ بغاوت نہیں کرتے ہمارے سینئر سنجیدہ صحافی دوست کہتے ہیں کہ دورِ حاضر میں صحافت کم ضیافت زیادہ دیکھنے کو مل رہی ھے۔ جو حق و سچ کیساتھ مکمل دیانتداری اور ایمانداری سے اپنا منصب نبھاتا ھے اسکا جانی دشمن بھی اسے کسی طور نقصان نہیں پہنچاتا اور رب کی حفاظت بھی اسے گھیرے میں لئے رہتی ھے۔ دیکھا یہ گیا ھے کہ صحافت کی آڑ میں چند ایک مفادات و خواہشات اور نفس کی تسکین میں اوندھے گر جاتے ہیں پھر جب سخت عتاب میں آتے ہیں تو خود کو معصوم اور بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ھے۔ جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*



