اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف کی مصری صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

آرمی چیف کی مصری صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مصری صدر نے عالمی اور امت مسلمہ کے اہم معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔ائی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ہوئی، ملاقات میں پاک مصر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، پاک مصر طویل المدتی دوستی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ائی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کےکردار کو سراہا۔ مصری صدر نے عالمی اور امت مسلمہ کے اہم معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔ائی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ملاقات میں فریقین نے باہمی اسٹریٹجک مفادات پر مبنی قریبی رابطوں اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ سماجی و معاشی تعاون، ٹیکنالوجی اور سکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ اشتراک عمل کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You