پاکستان
آذربائجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔عمارہ خان

آذربائجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔عمارہ خان
اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی افراد کو صحتیابی نصیب کرے۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ آذربائجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام غم کی اس گھڑی میں آذربائجان کے ساتھ کھڑا ہے۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے آذربائجان کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائجان حکومت اور آذربائجان عوام سے دلی تعزیت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔



