اہم خبریںپنجاب

آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کررہی ہے۔مریم نواز

آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کررہی ہے۔مریم نواز

آج غیر ملکی مہمان آرہے ہیں اور اعتماد بحال ہو رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی تقریب سے خطاب

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے۔حافظ آباد میں کسان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی پالیسی بنانا ہے جس سے کسانوں کو نقصان نہ ہو، کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست کسانوں تک پہنچ رہے ہیں، کسان کارڈ کیلئے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے دور میں اسٹاک ایکسچینج ڈوب رہی تھی مگر آج 90 ہزار پر ہے، آج نواز شریف کی حکومت کے باعث معیشت ترقی کررہی ہے اور مہنگائی نیچے آئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آج غیرملکی مہمان آرہےہیں اور اعتماد بحال ہورہا ہے، میں پنجاب کوبدلتا ہوا دیکھ رہی ہوں، پیشگوئی کرکے جارہی ہوں کہ فتنہ ختم ہورہاہے اور گالم گلوچ کی سیاست دم توڑتی جارہی ہے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You