سندھ

26 ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ

26 ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ

اگر 27ویں آئینی ترمیم آرہی ہے تو اس کے خدوخال کا علم نہیں ہے۔مراد علی شاہ

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی۔کراچی میں ایک تقریب سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی، اگر کوئی ہے تو بتائیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی 27 ویں آئینی ترمیم آرہی ہے تو اس کے خدوخال کا علم نہیں ہے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے، آئین سے نگران حکومت کی شق نکالنی ہوگی، دنیا بھر میں اب نگران حکومتوں کے تصور کا خاتمہ ہوچکا، ہمیں اداروں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You