اہم خبریںپاکستان

آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جار ہی ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جار ہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ "شاہ است حسین،بادشاہ است حسین” نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول ،حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام، واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا گراں قدر اور تاریخ ساز باب ہے، حق حسین سے زندہ رہتا ہے اور باطل داغ ملامت لیکر مر جاتا ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ حق وباطل کا معرکہ روز ازل سے برپا ہے،مگر واقعہ کربلا سوز سے لکھا اور اشک بار آنکھوں سے پڑھا جاتا ہے ، حق کے لئے جینے اور حق کے لئے ہی مرنے والے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، حضرت امام حسینؓ نے ثابت کردیا حق کی سربلندی کےلئے بڑی سے بڑی قربانی سے گریز نہ کرنا مردان حق کا شیوہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھی حق اور سچ کی راہ پر چلنے والوں کے لئے مینارہ نور ہیں، حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی ۔

ان کاکہنا تھا کہ داستان کربلا رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو جرات وحوصلہ عطا کرتی رہے گی، یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کااعادہ کرنا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You