اہم خبریںپاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں 12 جولائی کو ایکسٹنڈڈ فیسلیٹی قرض پروگرام طے ہوا تھا، قرض منظوری سے پاکستان میں معاشی اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، پاکستان پر ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا، معاشی استحکام کیلئے پاکستان کو ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔

قبل ازیں گزشتہ روز سی پیک سیمینار سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام منظور ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد بھی بڑھ رہا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے، مہنگائی اور شرح سود میں بھی کمی ہوئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You