
گجرات : ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم ہر ماہ 100 فیصد سرکاری ہسپتالوں کی چیکنگ یقینی بنائیں، ہسپتالوں میں چیک لسٹ آویزاں کی جائیں، بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں مریضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عملہ کی ریشنلائزیشن کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر،ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈسٹرکٹ مینجر ڈاکٹر زاہد تنویر و دیگر افسران بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ اپنے دورہ جات کا شیڈول جاری کیا جائے، ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ ڈیوٹی پر یونیفارم میں رہیں، غیر حاضری پر کسی سے رعایت نہیں کی جائے اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر غیر حاضر افسران و عملہ کو برطرف کر دیا جائے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیساتھ طبی آلات بھی فنکشنل ہونے چاہئیں، ادویات کی خریداری کے دوران مسابقت کا عمل ہر صورت مد نظر رکھا جائے، سنگل ٹینڈر قابل قبول نہیں ہوگا، وہ خود بھی ریٹس کے معاملے میں کمپنیوں کیساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں. اس سے قبل سی ای او ہیلتھ نے اجلاس کو بریفنگ دی