اہم خبریںگجرات

گجرات۔معروف مقرر علامہ ناصر مدنی کے اغواء اور تشد د کا معاملہ

گجرات۔معروف مقرر علامہ ناصر مدنی کے اغواء اور تشد د کا معاملہ
گجرات پولیس نے وقوعہ میں ملوث 4مرکزی ملزمان کو جدید آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا (رپورٹ ۔عادل پرویز)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملک کے معروف مقرر علامہ ناصر مدنی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے تھانہ کھاریاں کے علاقہ میں چند اشخاص نے انہیں مدعو کر نے کے بعد اغواء کر لیا اور بد ترین تشد د کا نشانہ بنایا۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری طور پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIمجاہد عباس اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر انہیں وقوعہ کے اصل حقائق اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کیا اور ملزمان کی CCTVفوٹیج حاصل کی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد انتہائی مختصر وقت میں وقوعہ میں ملوث 4مرکزی ملزمان جن میں غلام ربانی ولد محمد الیاس 2۔ علی عباس ولد محمد الیاس ساکنائے دھوریہ3۔ناظم حسین ولد غلام قادر سکنہ گھنسیہ 4۔ آصف اقبال ولد محمد نور سکنہ ملکووال ضلع منڈی بہاوالدین شامل ہیں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ جدید آتشیں اسلحہ کلاشکوف، رائفل 222بور، پسٹل 30بور اور بڑی تعداد میں روندبھی برآمد کر لئے گئے۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا جن کی مزید تفتیش اور کاروائی کے لئے ملزمان کو لاہور پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You