اہم خبریںپاکستان

کورونا وائرس کیخلاف مدد کیلئے چین کا مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: چینی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور اس کیخلاف مدد کیلئے مزید ڈاکٹرز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی ڈاکٹرز کو لے کر خصوصی طیارہ سترہ اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ خصوصی طیارے میں آٹھ چینی ڈاکٹر ارومچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی ڈاکٹرز پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔ طیارہ اسلام آباد سے واپس جاتے ہوئی کارگو ارومچی لے جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرواز کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You