
کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا سوجان سنگھ حویلی کا دورہ۔ رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق بھی ہمراہ۔
راولپنڈی کے تاریخی تشخص کو محفوظ کرکے سیاحت کے فروغ کیلئے سوجان سنگھ حویلی کی بحالی اور بھابھڑا بازار فوڈ سٹریٹ کے منصوبے منظوری کے آخری مراحل میں ہیں، منصوبوں کیلئے درکارد فنڈز راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پاس موجود ہیں اور ان منصبوں پر باقاعدہ کام جلد ہی شروع ہو گا۔
سوجان سنگھ حویلی کے بحالی منصوبہ کی لاگت 104ملین روپے ہے جبکہ بھابھڑا بازار فوڈ سٹریٹ منصوبہ کی لاگت 80ملین روپے ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزادر کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گڈ گورننس کے ذریعہ سے اپنی آمدن میں خطیر اضافہ کیا ہے اور *دو ارب اور 58کروڑ روپے* کا ریوائزڈ بجٹ منظور کیا گیا یے جس کا ایک حصہ حکومتی وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
سوجان سنگھ حویلی کی بحالی اور بھابھڑا بازار فوڈ سٹریٹ کے منصوبوں کا اہم مقصد یہ ہے کہ راولپنڈی کو اربن ری جینریشن سے سیاحوں کیلئے پر کشش بنایا جائے اور مری میں آنے والے سیاح راولپنڈی میں بھی رکیں جس سے مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا یونگے۔ ایک کلومیٹر طویل بھابھڑا بازار فوڈ سٹریٹ کو اڑھائی صدی قدیم سٹریٹ کے روپ میں بحال کی جائیگا، اردگرد کے پرانی طرز کے گھروں کے بیرونی حصوں کو بھی پرانی طرز میں بحال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھابھڑا بازار کو پیدل چلنے والوں کی گلی بنایا جائیگا اور اس منصوبہ کا اہم حصہ یہ ہے کہ تمام بجلی، ٹیلی فون اور دیگر یوٹیلیٹیز کی تاریں انڈر گراؤنڈ کی جائیں گی اور انڈر گراؤنڈ سیوریج کو بڑے پائپس پر منتقل کیا جائیگا۔
سوجان سنگھ حویلی بھی راولپنڈی کی ایک تاریخی عمارت ہے جو نظر انداز رہی ہے مگر راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اس کو نہ صرف بحال کرے گی بلکہ منصوبہ یہ ہے کہ اس کے ایک کلومیٹر علاقہ میں موجود سات مندروں کو بھی محفوظ اور بحال کیا جا ئیگا۔
سوجان سنگھ حویلی کی بحالی کا کام والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی نگرانی میں ہوگا جو اس کے سٹریکچر کو محفوظ بنانے کےلئے پرانے دیودار کے دروازوں اور پرانے لوہے کے کام کو محفوظ بنائے گی اور ایسا ہی میٹریل بحالی کے کام میں استعمال ہو گا۔
سوجان سنگھ کی حویلی اپنی خستہ حالت کے باوجود بھی سیاحوں کیلئے کشش کا باعث ہے مگر اس کی بحالی کے بعد کثیر تعداد میں سیاح یہاں آئیں گے
حویلی چھت پر ایک فوڈ کیفے بھی قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سوجان سنگھ کی حویلی اور بھابھڑا بازار فوڈ سٹریٹ منصوبوں کے ذریعہ تمام ملحقہ علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب