اہم خبریںپاکستان

کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You