لندن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ، تحفظ اور علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے۔ وفاق بڑھتے خطرات میں ابھی تک مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔
اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے میں پروفیشنل ایڈوائس کے لئے چین سے رابطہ کیا جائے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کو دس، دس کروڑ دینے کے بجائے کرونا وائرس کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بیانات اور پریس کانفرنسوں کے بجائے اقدامات پر توجہ مرکوز کرے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرونا وائرس کے سدباب کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔