اہم خبریںپاکستان

کرتارپور میں کل 322 ویں بیساکھی میلہ منانے کی تیاریاں مکمل، سخت حفاظتی انتظامات

نارووال : کرتارپور میں کل 322 ویں بیساکھی میلہ منانے کی تیاریاں مکمل، سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ انڈین سکھ یاتری نائٹ سٹے کریں گے۔

کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور پر بیساکھی میلہ کی تقریبات کا کل انعقاد کیا جائے گا۔ بیساکھی میلہ میں انڈیا سے آئے 818 سکھ یاتری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ کرتار پور میلہ میں پاکستانی سکھ یاتریوں کے علاوہ دبئی، امریکہ، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری بھی شرکت کریں گے۔

گردوارہ کرتارپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی سکھ یاتری کرتارپور میں نائٹ سٹے کریں گے۔ کرتارپور آمد پر سکھ یاتریوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بیساکھی میلہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You