سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا

کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے

کہ ہماری آمد سے قبل مقامی آبادی کو یہ پتہ نہیں تھا کہ بلدیاتی سہولیات کس چیز کا نام ہے کیونکہ جن کے پاس کچھ کرنے کے اختیارات تھے وہ یہاں کام کرانا ہی پسند نہیں کرتے تھے اب مقامی لوگوں میں سے نمائندے آئے ہیں جو علاقے کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کو کس طرح حل کرانا ہے وہ بھی بخوبی جانتے ہیں میرے اراکین کونسل اپنی یونین کونسل کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے رپورٹ پیش کرتے ہیں پھر انتظامی افسران متعلقہ سائیٹ پر جا کر تعمیراتی تخمینہ لگاتے ہیں جس کے بعد مربوط حکمت عملی سے وہاں کاموں کا آغاز کیا جاتا ہے یہ ٹیم ورک کا بہترین عملی نمونہ ہے اگر ہم اسہی انداز سے چلتے رہیں تو وہ وقت دور نہیں جب ہمارا شمار ملک کے مثالی ٹاؤن میں ہوگا الحمدللہ اس وقت بھی شہر بھر میں کاموں کے حوالے سے ہم سر فہرست ہیں جس کا کریڈٹ میری ٹیم کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقائی دورہ کرتے ہوئے سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا باریک بینی سے معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مٹیریل کی کوالٹی کو بھی جانچا اور سائیٹ انجینیئر و کمپنی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے یہ سیوریج لائن ہے اگر اس میں ذرا سی بھی لاپرواہی برتی گئی تو اس پر بچھائی جانے والی سڑک بھی خراب ہو جائے گی اور عوام کے قیمتی وسائل کا ضیاع ہوگا یہ چھوٹی سی کوشش آپ کر لیں عوام بڑی تکلیف سے بچ جائے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ میوسپل کمشنرآغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا رکن کونسل علی اکبر کاچیلو و دیگر بھی موجود تھے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You