اولمپک ڈے سیلیبریشن 2026 کی پروقار تقریب کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں منعقد

اولمپک ڈے سیلیبریشن 2026 کی پروقار تقریب کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں منعقد

کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اولمپک ڈے سیلیبریشن 2026 کی پروقار تقریب 30 جون 2026 کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ، کراچی میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب سعید آرائیں (ایس ایس پی ٹریفک کراچی) تھے، جنہوں نے کھیلوں کی اہمیت، نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور اولمپک اقدار کو اجاگر کرنے میں ایسی تقریبات کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر جناب احمد علی راجپوت، جنرل سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور اولمپین ناصر علی سمیت کھیلوں سے وابستہ متعدد شخصیات، عہدیداران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد اولمپک جذبے، باہمی اتحاد، امن، دوستی اور کھیلوں کے فروغ کے پیغام کو عام کرنا تھا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور پاکستان میں کھیلوں کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی اور نمایاں شخصیات میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام شرکاء اور تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔



