اہم خبریںپاکستان

کتوں سے کھیلیں، ملکی اداروں سے نہیں: مریم نواز کا عمران خان کو مشورہ

مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا آپ کو نوازشریف کے صحت مند نظرآنے پر اعتراض ہے؟ انہوں نے کہا کہ انسان پیزا کیوں نہیں کھا سکتا؟ کس ڈاکٹر نے کہا ہے کہ جو پلیٹیلیٹس کا مریض ہے وہ کبھی کبھار پیزا نہیں کھا سکتا۔ وہ جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں مریم کا کہنا تھا کہ عمران خان جب جلسے کے دوران اپنے کتوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویریں جاری کر رہے تھے، وہ دراصل کتوں کو نہیں بہلا رہے تھے بلکہ اپنے خوف کو بہلا رہے تھے۔ میں یہاں یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ وہ کتوں کے ساتھ ضرور کھیلیں لیکن ملکی اداروں کے ساتھ کھیلنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔

یہ حکومت نہیں ہے یہ ووٹ چوری کرکے آئی ہے ہمارے سر پر مسلط کیا گیا ہے، پہلے دن سے اس حکومت سے نہ بات چیت ہونی چاہیے تھی نہ کسی چیز میں سپورٹ کرنا چاہیے تھا، اب وہ وقت گزر گیا ، اب حکومت سے نہ بات چیت ہونی چاہیے نہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے بعد سے حکومت کی چیخیں اب تک سنائی دی رہی ہیں۔ چیخیں جو سنائی دے رہی ہیں وہ بلاوجہ نہیں ان کا پول عالمی میڈیا نے کھولا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You