کائنات_کی_گرم_ترین_اور_ٹھنڈی_ترین_چیز
کائنات_کی_گرم_ترین_اور_ٹھنڈی_ترین_چیز
اگر میں آپ سے پوچھوں کے سب سے ٹھنڈی اور گرم چیز کیا ہے تو اکثریت کا آگ یا برف جواب ہوگا.. مگر آج ہم ان سے بھی گئی گنا گرم اور ٹھنڈی چیزوں کے بارے میں جانیں گے
گرم_ترین_چیز
جیسا کے ہم جانتے ہیں کہ زیرو 0 ڈگری سیلسیس پر پانی برف بن جاتا ہے. اس کے اوپر اگر ہم چلیں تو ہمارے جسم کا نارمل درجہ حرارت 37 ڈگری ہوتا ہے. زمین کی سطح کا اب تک کا ریکارڈ کیا گیا سب سے ذیادہ درجہ حرارت 56.7 ڈگری سیلسیس ہے. اور پاکستان میں اب تک کا سب سے ذیادہ ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 53.5 ڈگری سیلسیس ہے جو کہ 2010ء میں موہنجوڈارو سندھ میں ریکارڈ کیا گیا.. اس سے اگر اوپر چلیں تو 100 ڈگری سیلسیس پر پانی ابلنا شروع کر دیتا ہے.
………………………………………………………………………..
اس سے مزیدآگے بڑھیں تو ہمیں مرکری کا درجہ حرارت ملتا ہے جو کہ 427 ڈگری سیلسیس ہے. اس سے تھوڑا مزید اوپر جائیں تو ہمیں وینس سیارے کا درجہ حرارت ملتا ہے جو کہ 462 ڈگری سیلسیس ہے. وینس ہمارے نظام شمسی کا سب سے ذیادہ گرم سیارہ ہے..اس سے آگے چلیں تو 1027 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ملتا ہے جو کہ ایک لکڑی کے جلنے سے حاصل ہوتا ہے اگر اس سے مزید کسی گرم چیز کی بات کریں تو وہ لاوا. جسکا درجہ حرارت تقریباً 1200 ڈگری سیلسیس ہوتا ہے .اس سے ذیادہ درجہ حرارت پر لوہا پگھلنے لگ جایا ہے جو ہے 1538 ڈگری سیلسیس. اس سے مزید آگے وہ درجہ حرارت ہے جہاں لوہا بھی بھاپ بن جاتا ہے اور وہ ہے 2861 ڈگری..اس کے بعد ہم بات کرتے ہیں اپنے سورج کی جس کے سطح کا درجہ حرارت 5,500 ڈگری سیلسیس ہے. اس کے بعد سب سے ذیادہ درجہ حرارت ہماری زمین کے کور کا ہوتا ہے جو کہ 6000 ڈگری سیلسیس ہے .اس سے بھی ذیادہ درجہ حرارت ایک ایٹمی بم کے پھٹنے کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے جو 10000 دس ہزار ڈگری سیلسیس ہوتا ہے. اس سے آگے ذیادہ درجہ حرارت سورج کی کور ہے. یعنی سورج کے مرکز کا درجہ حرارت جو کہ 15 کڑور ڈگری سیلسیس ہوتا ہے. جب کسی ستارے میں سوپر نووا دھماکہ ہوتا ہے تو تب اسکا درجہ حرارت 55 کڑور ڈگری سیلسیس ہوتا ہے.. اس کے بعد جو سب سے ذیادہ درجہ حرارت ہوتا ہے وہ ہوتا ہے ہے کسی بھی نئے بنے نیوٹران سٹار کا جو کہ نناوے ارب نناوے کڑور نناوے لاکھ نناوے ہزار سات سو ڈگری سیلسیس ہے. اور یہ جو ہندسہ آپ دیکھ رہے ہیں 5500000000000 (55 کھرب ڈگری سیلسیس) یہ انسانی تاریخ کا اب تک کا مصنوعی طریقے سے پیدا کردہ درجہ حرارت ہے جو کہ سوئٹزرلینڈ میں سائنسدانوں نے پیدا کیا. اب بات کرتے ہیں کائنات کے سب سے ذیادہ درجہ حرارت کی. جیسے کہ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کائنات کی تخلیق ایک بگ بینگ سے ہوئی جس میں ساری کائنات ایک نقطے میں سموئی ہوئی تھی. اس وقت بگ بینگ سے ٹھیک پہلے جو اس نقطے کا درجہ حرارت تھا وہ تھا 1420000000000000000000000000000000 (142 Nonilion ) یعنی 142 ایک سو بیتالیس لاکھ لاکھ لاکھ لاکھ ہزار کڑور ڈگری سیلسیس ہے.سائنسدان اس درجہ حرارت کو Absolute Hot کہتے ہیں یعنی کے اس سے ذیادہ ٹمپریچر سکیل پر اس سے ذیادہ درجہ حرارت ہو ہی نہیں سکتا. اگر اس سے ذیادہ کا درجہ حرارت ہوگا تو وہ فزکس کے تمام قوانین کو توڑ دے گا. تو قارئین یہ تو بات ہوئی کائنات کی سب سے گرم چیز کی بارے میں…
اب بات کرلیتے ہیں کائنات کی سب سے ٹھنڈی چیز کے بارے میں.
………………………………………………………………………..
کائنات_کی_سب_سےذیادہ_ٹھنڈی_چیز
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ زیرو ڈگری پر پانی برف بن جاتا ہے. یہ انسانی اعتبار سے بہت ٹھنڈا درجہ حرارت ہے. پاکستان میں سب سے ٹھنڈا درجہ حرارت سکردو میں ریکارڈ کیا گیا جو کہ -51 منفی ڈگری سیلسیس تھا. اگر بات کریں ہماری زمین کے سب سے ذیادہ ریکارڈ کیے گئے ٹھنڈے درجہ حرارت کی تو وہ تھا -89 منفی ڈگری سیلسیس جو کہ انٹارٹیکا میں ریکارڈ کیا گیا.. اس سے زمین کا سب سے ٹھنڈا درجہ حرارت مانا جاتا ہے. اس سے کم درجہ حرارت مریخ سیارے کا ہے جہاں رات میں درجہ حرارت منفی -125 ڈگری سیلسیس ہوجاتا ہے. اس سے کم درجہ حرارت ہمارے چاند کا ہے جہاں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 173 ڈگری سیلسیس تک گر جاتا ہے. شاید اب قارئین کے زہین میں یہ سوال پیدا ہو کہ مریخ کی نسبت چاند کا درجہ حرارت کیوں کم ہے جبکے چاند مریخ سے ذیادہ سورج کے قریب ہے تو ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ کیونکہ چاند پر کوئی فضا موجود نہیں ہےجو سورج کے درجہ حرارت کو جذب کر سکے. اس سے کم درجہ حرارت پلوٹو سیارے کا ہے جو کہ منفی -229 ڈگری سیلسیس ہے. اس سے کم درجہ حرارت -253 ڈگری سیلسیس پر ہائڈروجن گیس مائع حالت میں بدلنے لگتی ہے اور منفی -259 ڈگری سیلسیس پر ہائڈروجن گیسوں جم جاتی ہے. اس سے کم درجہ حرارت منفی 270-ہماری کائنات کا اوسط درجہ حرارت ہے. اب بات کرتے ہیں اس سے بھی کم درجہ حرارت کی جسکو ہماری زمین پر ہی اٹلی کے سائنسدانوں نے مصنوعی طریقے سے حاصل کیا تھا. جو کہ منفی 273.14- ڈگری سیلسیس تھا. اب آخر میں بات کرتے ہیں کائنات کی سب سے ٹھنڈی ترین چیز کی جو ہے” بلیک ہول ".جی بلیک ہول.
…………………………………………………………………………
اصل میں فزکس کے قوانین کے مطابق جب کسی ایٹم میں موجود پارٹیکلز کی وائبریشن بند ہوجاۓ تو اس حالت میں کوئی بھی حرارت یعنی گرمی نہیں رہتی. عملی طور پر ایسا ممکن نہیں لیکن تھیوریٹیکلی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ بلیک ہول میں کے کور میں میٹر اتنا Dense ہوتا ہے کہ وہاں پارٹیکلز کی وائبریشن رک جاتی ہے.اس وجہ سے بلیک ہول کی کور کا درجہ حرارت منفی 273.15- ( 18-*10 or کیلون 1ak or) ڈگری سیلسیس مانا جاتا ہے.آپ بتا دوں کہ 273.15- منفی ڈگری سیلسیس کو Absolute Zero کہا جاتا ہے جو کہ Kelvin سکیل پر زیرو کیلون "0 Kelvin” ہوتا ہے اور اس نیچے مزید درجہ حرارت نہیں گر سکتا اگر گر جاۓ تو فزکس کے قوانین ہی ٹوٹ جائینگے…
تحریر : انس شکیل جتوئی
دعاؤں کا طلبگار
انس_شکیل