ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن 2 ڈکیت گینگز سمیت 12ملزمان گرفتار،3 عدد موٹرسائیکل مالیتی 5لاکھ 80ہزار،ناجائزاسلحہ کلاشنکوف، 4عددپسٹل30بور، 1کلو سے زائد چرس، وٹک،قیمتی موبائل فون مالیتی 50ہزار،اور نقدی رقم1لاکھ 10ہزار روپے برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب مہم کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا چوروں، ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیSI یاسیر احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی نومی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضہ سے تین عدد موٹرسائیکل، قیمتی موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان میں 1۔حسنین علی عرف نومی سکنہ لاہور، 2۔ ماجد حسین ولد عابد حسین سکنہ صابر کوٹ لالہ موسی،3۔ علی حمزہ ولد محمد اکرم سکنہ جادہ چونگی جہلم شامل ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر گجراتSI محمد اخترنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی ہارون ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔جنکے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی1لاکھ روپے اور قیمتی موبائل فون برآمدکرلیے۔گرفتار ملزمان میں 1۔ہارون اعجاز ولد اعجازاحمد2۔دانش ولد عنصرسکنائے کلاچورشامل ہیں۔جبکہ ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔جواد شاہ 2۔احسن محمود 3۔عدیل 4۔ محمد رضوان شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے جدید اسلحہ کلاشنکوف،2 پسٹل30بوراور ایک کلو سے زائد چرس اور وٹک برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SI شرجیل اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد عمران 2۔ ساجد حسین شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 5لیٹر شراب اور پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ SI محمد عتیق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار ارشد گرو کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔