ڈومیلی : ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سب انسپکٹر چوھدری ناصر محمود کا ریسکیو 15 پر جھوٹی ڈکیتی کی کال کر کے علاقے میں خوف و ھراس پھیلانے اور سرکاری وسائل کا ضیاع کرانے والے پیشہ ور نوسرباز لطیف ساکن سماھل کیخلاف ایکشن۔
ملزم کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 29ڈی ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ نمبر 60 ۔21 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ھے۔ملزم اس سے قبل بھی نہ صرف خود متعدد مرتبہ ریسکیو 15 پر جھوٹی کالز کے ذریعے ڈومیلی پولیس کی دوڑیں لگواتا رھا ھے بلکہ اپنے گاؤں اور دیگر اھل علاقہ کو بھی ریسکیو 15 پر کالز کرکے پولیس کو بلاوجہ پریشان کرنے اور سرکاری وسائل کے ضیاع کی ترغیب بھی دیتا رھا ھے۔
اھل علاقہ اور سیاسی و سماجی معززین نے ملزم مذکور عادی جھوٹے اور پیشہ درخواست باز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے اور اس پر عمل درآمد کرنے پر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھلم جناب شاکر حسین داوڑ،ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل سید اقبال حسین کاظمی،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سب انسپکٹر چوھدری ناصر محمود،تفتیشی افسر اے ایس آئی ملک سجاد حسین،اور چوھدری ستار جٹ محرر تھانہ ڈومیلی کو خراج تحسین پیش کیا ھے۔
آئندہ سرکاری وسائل کا ضیاع کرنے پر اور ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کرنے والے ھر شخص کیخلاف فوری طور پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جاۓ گا۔ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کا عزم
ڈومیلی۔۔رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بی بی سی اردو بیورو چیف پنجاب