اہم خبریںکھیل

ڈبلیو بی سی ایشیا چیمپیئن نیرج گوئٹ کی عالمی باکسنگ کنونشن 2023 میں شرکت دبئی

ڈبلیو بی سی ایشیا چیمپیئن نیرج گوئٹ کی عالمی باکسنگ کنونشن 2023 میں شرکت
دبئی

تین بار ڈبلیو بی سی ایشیا ٹائٹل جیتنے والے معروف پروفیشنل باکسر نیرج گوئٹ کو حال ہی میں ازبکستان میں عالمی باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) کنونشن میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔اس کنونشن میں عالمی باکسنگ کے چند نامور ناموں نے شرکت کی جن میں مائیک ٹائسن، ایونڈر ہولی فیلڈ، جولیو سیزر شاویز، اولیگزنڈر اوسک، شینن برگز اور عامر خان جیسے لیجنڈز شامل تھے۔کنونشن میں نیرج گوئٹ کو مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت میں بھارت میں پیشہ ورانہ باکسنگ کے منظرنامے پر تبادلہ خیال کرنے اور عالمی سطح پر بھارتی فائٹرز کو درپیش چیلنجز اور کامیابیوں بارے وژن شیئر کرنے کا موقع ملا۔ نیرج گوئٹ نے ایک بیان میں اس طرح کے باوقار پلیٹ فارم پر بھارت کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ لیجنڈز کی موجودگی میں آنا ایک ناقابل یقین تجربہ تھا جنہوں نے میرے جیسے کھلاڑیوں کے لئے راہ ہموار کی ہے خاص طور پر میرے رول ماڈل مائیک ٹائسن جو ورلڈ پروفیشنل باکسنگ کے آئرن مین کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔باکسنگ لیجنڈز کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے نیرج نے کہاکہ بھارتی پروفیشنل باکسنگ بارے ان کا وژن بہت مثبت تھا ان کی حوصلہ افزائی نے مجھے جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You