اہم خبریںپاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کی صورتحال پر بھی بات کی گئی، روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You