اہم خبریںپاکستان

چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں، ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی، روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے، رجسٹریشن پورٹل پر کام بھی جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،عمران خان نے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مقرر کردہ اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You