اہم خبریںسندھ

چاہے او آئی سی بھی قرارداد منظور کیوں نہ کر لے الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، بلاول بھٹو

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چاہے او آئی سی بھی قرارداد منظور کیوں نہ کر لے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ لاہور میں آپ سے ملاقات ہو رہی ہے، ہم کافی دنوں سے گھوم رہے ہیں، لاہور میں جتنا کام کرنے کی ضرورت ہے اتنا پورے پاکستان میں کرنے کی ضرورت نہیں، یہاں عوام کے مسائل کی طرف توجہ نہیں ہوتی اشرافیہ کی طرف توجہ ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مہنگائی اور غربت کا مسئلہ حل کریں گے، اس الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، الیکشن ہر صورت میں 8 فروری کو ہوں گے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا پتھر پر لکیر ہے 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی صرف جماعت نہیں ایک تحریک ہے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے حامی ہیں، پیپلزپارٹی ہر طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، لاہور کے شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہوں، لاہور میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں، پیپلزپارٹی کو ہر الیکشن میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے لاہور ہمارا ہے، یہیں سے سفرشروع کر رہا ہوں، شہبازشریف لاہور میں پی پی کے این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے کام کرسکے، انہوں نے عوام کو نمائندگی نہیں دی، دوسری جماعتیں وعدے کر کے حکومت میں آکر کچھ نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بنا کر اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد کروں گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ جو وعدے سندھ میں کئے وہ اب پورے ہوتے جا رہے ہیں، منشور میں 10 نکاتی ایجنڈا دیا اس کا پلان موجود ہے، (ن) لیگ اس لئے الیکشن لڑ رہی ہے تاکہ ان کا قائد جیل سے بچ سکے، پی ٹی آئی الیکشن لڑ رہی ہے تا کہ ان کا بانی جیل سے بچ جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی، میں اپنا سیاسی سفر لاہور سے شروع کر رہا ہوں، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا ذاتی ایجنڈا ہے، میراعوامی ایجنڈا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You