اہم خبریںپاکستان

چاند نظر نہ آیا، 12 ربیع الاوّل 30 اکتوبر کو ہو گی

لاہور: ملک بھر میں ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج ماہِ ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیں آیا،یکم ربیع الاوّل 1442ء پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعۃ المبارک30، اکتوبر 2020 کو ہوگی ۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کےدفترمیٹ کمپلیکس کراچی میں ہوا۔ فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ بعض مقامات پرمطلع صاف تھا،بعض جگہ ابرآلود اور بعض جگہ گرد آلودتھا ،تاہم کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی گئی ۔۔ جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ربیع الاوّل 1442 پیر کو ہوگی اور عید میلادالنبی جمعۃ المبارک30 اکتوبر 2020کو ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You