اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چاند دیکھنے کیلئے تحقیق اور سائنس سے مدد لیں گے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

لاہور: (ویب ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے نئے سربراہ مولانا عبدالخبیر نے کہا ہے کہ چاند دیکھنے کیلئے تحقیق اور سائنس سے مدد لی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی کیساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں رکھ جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس عہدے کیلئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مولانا عبدالخیبر آزاد نے کہا کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی حیثیت سے انھیں موسمیات کے ماہرین، فلکیات دانوں اور علمائے دین کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے پوری کوشش کی جائے گی کہ رمضان اور عیدین کے چاند دیکھنے کیلئے قومی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے جبکہ شہادتیں جمع کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمان کا شمار پاکستان کے جید علمائے دین میں ہوتا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ ان کی رہنمائی لیتا رہوں۔ میں نے ان سے ماضی میں بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You